دکانیں آٹھ بجے بند کرو یا 10 بجے فرق نہیں پڑتا ،راؤ طاہر مشرف

دکانیں آٹھ بجے بند کرو یا 10 بجے فرق نہیں پڑتا ،راؤ طاہر مشرف

دکانیں آٹھ بجے بند کرو یا 10 بجے فرق نہیں پڑتا ،راؤ طاہر مشرف فرق کاروباری سرگرمیوں سے پڑتا جس پر حکومت توجہ دینے کوتیار نظر نہیں آرہی

بھلوال(نمائندہ دنیا) سا بق امیدوار برائے قومی اسمبلی راؤ طاہر مشرف نے کہا ہے کہ دکانیں رات آٹھ بجے بند کرو یا 10 بجے اس سے فرق نہیں پڑتا اصل فرق کاروباری سرگرمیوں کے فروغ سے پڑتا ہے جس پر حکومت توجہ دینے کے لیے تیار نظر نہیں آرہی اور ان کی تمام تر جدوجہد مخالفین کو کچلنے پر لگی ہے جس کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑے گا راؤ طاہر مشرف نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی اور کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں سیاست دانوں کو حکمران طاقت کے زور پر کچل رہے ہیں جبکہ کاروباری سرگرمیوں کو مختلف قسم کے ٹیکس لگا کر ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ان حالات میں پاکستان ترقی کیسے کرے گا پنجاب بھر میں دیکھا جا رہا ہے کہ ایسے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں جیسے امریکہ کا بجٹ پنجاب کے پاس آگیا ہو یہ تمام اخراجات قوم کو ہی برداشت کرنا پڑیں گے حکمرانوں نے تو اپنی واہ واہ کے لیے ایسے ایسے منصوبے شروع کر دیے ہیں جس کا عوام سے یا آمدن سے کوئی لینا دینا نہیں ہے مفت بسیں چلانا ترقی یافتہ ممالک کو بھی قبول نہیں ہوتا تو پاکستان جیسا ملک جو قرضوں کی دلدل میں دھنسا ہے وہ کس طرح اس طرح کے منصوبے چلا سکتا ہے لگتا ہے کہ ان منصوبوں کے اخراجات بھی بجلی اور گیس کے بلوں میں ڈال کر قوم سے وصول کیے جائیں گے لہذا قوم ایسے منصوبوں پر واہ واہ کرنے کی بجائے حکمرانوں سے پوچھے کہ یہ منصوبے کس لیے شروع کیے جا رہے ہیں تاکہ قوم قرضوں کے بوجھ سے بچ سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں