جعلی چیکوں کے ذریعے ملتان کے رہائشی سے 6کروڑ ہتھیا لئے
جعلی چیکوں کے ذریعے ملتان کے رہائشی سے 6کروڑ ہتھیا لئے پراپرٹی کے کاروبارمیں منافع کالالچ دے کر اصغر علی نے 1کروڑ روپے بٹور لئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دھوکہ اور فراڈ کی مختلف وارداتوں میں یونیورسٹی روڈ پر نجی ادارے سے فروٹ کا کاروبار کرنے دوران جعلی چیکوں کے ذریعے ملتان کے رہائشی ظہور حسین نے 6کروڑ روپے ،اسی طرح بلاک نمبر29کے محمد شبیر سے پراپرٹی کے کاروبارمیں منافع کالالچ دے کر اصغر علی نے 1کروڑ روپے ،روزویلی کے امجد حسین سے ریاض نے 30لاکھ روپے ،واڈھی کے منظور حیدر سے عاصمہ بتول نے دس لاکھ روپے ،ماڈل ٹاؤن کے اظہر محمود سے نثار احمد نے 11لاکھ روپے ،پی اے ایف روڈ کے فیصل عطاء سے محمد اسلم نے 5لاکھ روپے کی رقوم جعلی چیکوں کے ذریعے ہتھیا لی، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔