محکمہ انہار دفتر نے والے شہری کی موٹر سائیکل چوری

 محکمہ انہار دفتر نے والے  شہری کی موٹر سائیکل چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کام کے سلسلے میں محکمہ انہار دفتر آیا شہری موٹر سائیکل سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم محکمہ انہار دفتر میں کام کے سلسلہ میں آیا فریاد نامی شہری موٹرسائیکل کھڑی کر کے اپنے کام میں مصروف ہو گیا۔ اس دوران نامعلوم ملز م اس کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کرکے موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں