کندیاں:علو والی میں ٹوٹی سیوریج لائن کی مرمت، نکاسی آب کا نظام بحال

کندیاں:علو والی میں ٹوٹی سیوریج لائن  کی مرمت، نکاسی آب کا نظام بحال

کندیاں(نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے علو والی میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار سیوریج لائن کی مرمت کا کام مکمل کر لیا۔

علو والی میں سیوریج نظام کی خرابی کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ ضلعی انتظامیہ نے بوسیدہ اور ٹوٹی ہوئی سیوریج لائن کی مرمت کر کے نکاسی آب کا نظام مکمل طور پر بحال کر دیا ہے ۔علاقہ مکینوں نے بروقت کارروائی پر ضلعی انتظامیہ کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ بھی عوامی مسائل کے حل کیلئے ایسے اقدامات جاری رہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں