الخدمت ہسپتال، زین پور روڈ بھیرہ میں فری آئی کیمپ کا انعقاد
بھیرہ(نامہ نگار)الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام الخدمت ہسپتال، زین پور روڈ بھیرہ میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جو اسلام آباد احمد چیمہ لائنز کلب اور شفا آئی ہسپتال چکوال کے تعاون سے منعقد ہوا۔
کیمپ میں آئی سرجن ڈاکٹر وجیع کی ماہرین امراضِ چشم ٹیم نے 600 سے زائد مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا۔ کیمپ کے انچارج لائن مطلوب پراچہ اور لائن کرنل زاہد ممتاز تھے الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سرگودھا کے صدر میاں اظہار الحق اور جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے آئی کیمپ کا دورہ کیا ۔اور مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے پر ایڈمنسٹریٹر الخدمت ہسپتال بھیرہ عبدالرحمن جامی کی کوششوں کو سراہا آئی کیمپ میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کر کے اپنی آنکھوں کا معائنہ کروایا ۔