قبضہ گروپ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مکان واگزار کروایا
بھلوال(نمائندہ دنیا)بھلوال کے ممتاز قانون دان محمد مجاہد علی جٹ ایڈووکیٹ نے کی دعوی دیوانی عدالت ہذا میں ایک سال سے زیر سماعت تھا جس میں معزز عدالت نے بذریعہ پولیس اور بیلف نے اشرف کالونی بھلوال میں واقع مکان کاقبضہ اصل مالک محمد اسلم کے حوالے کرنے کا حکم جاری کیا۔۔۔
جس میں مکان کے تالے اور دروازے توڑ کر قبضہ دلوانے کی اجازت تھی جس پہ بیلف اور پولیس نے فوری طور پہ عدالت کے حکم کی تعمیل کرواتے ہوئے قبضہ گروپ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مکان واگزار کروایا اور مالک محمد اسلم کے حوالے کیا ۔اس آپریشن کی کارروائی سول ناظر محمد ممتاز کے زیر نگرانی ہوئی بیلف میں طاہر محمود اور مناظر حسین تھے اور اس کیس کی پیروی بھلوال کے ممتاز قانون دان محمد مجاہد علی جٹ ایدووکیٹ نے کی۔