ہوٹلز و ریسٹورنٹس کی بندش کی حکومتی پابندی پر سختی سے عملدرآمد جاری
میانوالی (نامہ نگار)حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کفایت شعاری مہم کے تحت توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے رات مقررہ وقت پر بازاروں اور ہوٹلز و ریسٹورنٹس کی بندش کی حکومتی پابندی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے ۔
اس مہم کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر پپلاں محمد ظفر اقبال نے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر دکانوں اور ہوٹلوں کو سیل بھی کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پپلاں محمد ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ کفایت شعاری مہم کے تحت جاری کردہ ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔