18کلو میٹر طویل یہ سڑک طویل عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) ترقی کے دعووں کے باوجود بھاگٹانوالہ سے مٹھ لک تک جانے والی قدیم سڑک حکومتی بے توجہی کی واضح مثال بن گئی۔
تقریباً 18 کلو میٹر طویل یہ سڑک طویل عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، جس کے باعث روزانہ سفر کرنے والے شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔مقامی افراد کے مطابق سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ چکی ہے اور گہرے کھڈوں نے اسے کھنڈر کا منظر پیش کر دیا ہے ۔ موٹر سائیکل سواروں اور گاڑی مالکان کو نہ صرف مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ۔بلکہ آئے روز حادثات بھی معمول بن چکے ہیں۔