اسسٹنٹ کمشنر پپلاں کا پپلاں شہر میں مختلف پوائنٹس کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر پپلاں کا پپلاں  شہر میں مختلف پوائنٹس کا دورہ

کندیاں (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر پپلاں محمد ظفراقبال نے ڈیپ کلیننگ مہم کے سلسلہ میں پپلاں شہر میں مختلف پوائنٹس کا دورہ کیا اور جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ کیا۔

 انھوں ستھرا پنجاب پروگرام کے عملہ کو ہدایت کی کہ تمام گلی محلوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے پیرافورس کے ہمراہ پپلاں کے بازار میں غیر قانونی، نان کسٹم پیڈ سگریٹ کی فروخت کے تدارک کے سلسلہ میں مختلف دوکانوں کی بھی چیکنگ کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں