چور رات کی تاریکی میں ہزاروں روپے مالیت کا سفیدہ کاٹ کر لے گئے

چور رات کی تاریکی میں ہزاروں روپے  مالیت کا سفیدہ کاٹ کر لے گئے

موچھ(نمائندہ دنیا) چوری کی واردات چور رات کی تاریکی میں ہزاروں روپے مالیت کا سفیدہ کاٹ کر لے گئے ہیں۔

ماسٹر ملک فدا محمد ولد حاجی شیر محمد قوم جنجوعہ سکنہ دلیوالی کی ملکیتی اراضی واقع دلیوالی کچہ سے پچھلی رات نامعلوم چور مالیتی تیس ہزار کا سفیدہ کاٹ کر لے گئے ہیں ، سفیدے کے ساتھ گندم کی پکی فصل کا بھی نقصان کیا ہے ، چوروں کے خلاف تھانہ موچھ میں درخواست جمع کرادی ہے ، ایس ایچ او تھانہ موچھ ، ڈی پی او صاحب میانوالی سے پرزور اپیل کی ہے کہ چوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لا کر غریب زمیندار کے نقصان کا ازالہ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں