واسا عملہ کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کے لیے اقدامات شروع
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) واسا سرگودھا نے سیوریج اور پینے کے پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے اور عملہ کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کے لیے دفتر میں جدید طرز کا کنٹرول روم بنانے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔
کنٹرول روم واسا کے دفتر میں بنایا جا رہا ہے جہاں پر شہر کے مختلف مقامات واٹر سپلائی اور ڈسپوزل ورکس پر لگائے جانے والے سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کرینگے۔