جعلی نکاح\'نوسرباز کے خلاف مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) جعل سازی کی انوکھی واردات، فرانس میں مقیم لڑکی کا پاکستان میں \'جعلی نکاح\'نوسرباز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
فرانسیسی نژاد غلام مصطفی نے پولیس کو بتایا کہ اقبال کالونی میں محمد کاشف کوپراپرٹی کی دیکھ بھال کے لیے رکھا تھا جس نے 33 لاکھ روپے ہضم کرنے کے لیے جائیداد کے اسکی بہن سے جعلی نکاح تیار کیا۔، اورپراپرٹی کا کرایہ 33 لاکھ روپے مانگنے پر ملزم نے فرانس میں مقیم میری بہن کا بوگس نکاح نامہ پیش کر دیا،جس کی چھان بین کروائی گئی اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی رپورٹ میں نکاح نامہ جعلی ثابت ہوگیا ،جس پر پولیس نے فرانسیسی شہری کی مدعیت میں تھانہ ساجد شہید پولیس محمد کاشف کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں اسے جلد گرفتار کرلیں گے ۔