چکی مالک نے 11سالہ معصوم بچے کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) چکی مالک نے 11سالہ معصوم بچے کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا، بتایا جاتا ہے کہ۔۔۔
موضع ماڑی میں حمزہ نامی شخص نے دیہہ کے رہائشی 11سالہ عمر جو کہ گندم کی پسائی کیلئے آیا ہوا تھا کو عقبی کمرے میں لے جا کر مبینہ طور پر زبردستی بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا اور کسی کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، تاہم بچے نے والدین کو آگاہ کر دیا ، جن کی اطلاع پر پولیس نے ملزم جو کہ موقع سے کھسک گیا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔