سابق ہیڈ کلرک غلام رضا کے انتقال پر ایک تعزیتی اجلاس

سابق ہیڈ کلرک غلام رضا کے  انتقال پر ایک تعزیتی اجلاس

سرگودھا(سٹاف رُپورٹر )گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ اسپتال سرگودھا میں آفس سپرٹینڈنٹ ملک ناصر کے بھائی اور ای ڈی او آفس کے سابق ہیڈ کلرک غلام رضا کے انتقال پر ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر محمد سہیل خواجہ نے کی۔اجلاس کے دوران مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ مقررین نے غلام رضا کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نہایت محنتی، دیانتدار اور خوش اخلاق انسان تھے۔ ، جن کی وفات ایک بڑا نقصان ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں