جناح ہال کمپنی باغ سرگودھا کی تزئین و آرائش اور تعمیر کے لیے اقدامات شروع
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن سرگودہا نے جناح ہال کمپنی باغ سرگودھا کی تزئین و آرائش اور تعمیر کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تین کروڑ کی لاگت سے ہال کی تعمیر اے سی کی مرمت فرنیچرز وغیرہ کی جارہی ہے۔ اس ضمن میں محکمہ سول ڈیفنس کو جناح ہال کے انٹری پوائنٹ سے پیٹرول مشینیں فوری طور پر اٹھوانے کی ہدایت کی ہے تاکہ منصوبہ شروع کیا جائے ۔