8 بجے دکانیں بند کرنے کے فیصلے سے کاروبار متاثر
8 بجے دکانیں بند کرنے کے فیصلے سے کاروبار متاثربجلی نہ ہونے کی وجہ سے گیٹ، دروازے اور کھڑکیاں بنانے والے کاریگر متاثر
فاروقہ/سرگودھا(نمائندہ دنیا)لوڈشیڈنگ اور رات 8 بجے دکانیں بند کرنے کے حکومتی فیصلے نے دکانداروں کا کاروبار بری طرح متاثر کر دیا۔بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ۔ گیٹ، دروازے اور کھڑکیاں بنانے والے کاریگر بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کئی کئی گھنٹے فارغ بیٹھے رہتے ہیں، جبکہ بجلی اکثر شام ساڑھے سات بجے کے بعد آتی ہے اور آٹھ بجے دکانیں بند کرنے کا وقت ہو جاتا ہے ، جس سے کاروبار مزید متاثر ہو رہا ہے ۔متاثرہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں کاروبار چلانا مشکل ہو چکا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ دکانیں کم از کم رات 9 بجے تک کھولنے کی اجازت دی جائے اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ فوری حل کیا جائے ۔