پائپ لائنوں کی مرمت کے بعد پینے کے پانی کی سپلائی بحال

 پائپ لائنوں کی مرمت کے بعد پینے کے پانی کی سپلائی بحال

پائپ لائنوں کی مرمت کے بعد پینے کے پانی کی سپلائی بحال ٹھیکے دار نے انڈر گراؤنڈ ڈرین منصوبہ کے تحت کھدائی کی تو سپلائی متاثر ہوئی تھی

سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی میں انڈر گراؤنڈ ڈرین منصوبہ کے لیے کھدائی کے دوران متاثر ہونے والی واٹر سپلائی کی مین پائپ لائنوں کی مرمت کے بعد شہر میں پینے کے پانی کی سپلائی بحال کر دی گئی میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر چوہدری محمد عثمان ثرویا کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو روز قبل اسلام نگر روڈ پر نیسپاک ڈیپارٹمنٹ کے ٹھیکے دار نے انڈر گراؤنڈ ڈرین منصوبہ کے تحت کھدائی کا کام شروع کیا ہوا تھا جس کے باعث کھدائی کے دوران واٹر سپلائی کی مین لائن متاثر ہونے سے شہر بھر میں پینے کے لیے پانی کی سپلائی متاثر ہوئی تھی تا ہم ایم سی سٹاف نے شبانہ روز جدوجہد کے بعد واٹر سپلائی کی مین لائن کی مرمت کر کے پانی کی سپلائی بحال کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں