جوہرآباد:سیوریج مسائل پر ایکشن، فالکن روڈ پر آپریشن

جوہرآباد:سیوریج مسائل پر ایکشن، فالکن روڈ پر آپریشن

جوہرآباد:سیوریج مسائل پر ایکشن، فالکن روڈ پر آپریشن ایم ڈی واسا عمران علی صفائی سے متعلق جاری کاموں کا جائزہ لیا

جوہرآباد(نمائندہ دنیا)سیوریج لائنوں کی بندش سے متاثرہ نواحی کالونیوں کے مکینوں کی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے فالکن روڈ پر بند سیوریج لائنیں کھولنے کیلئے آپریشن شروع کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کے احکامات کی روشنی میں ایم ڈی واسا عمران علی باجوہ کی زیر نگرانی آپریشن کیا گیا، جس میں واسا کے سب انجینئر اور سینی ٹیشن سٹاف نے حصہ لیا۔ایم ڈی واسا عمران علی باجوہ نے موقع پر نکاسی آب اور سیوریج لائنوں کی صفائی سے متعلق جاری کاموں کا جائزہ لیا، جبکہ ایم سی جوہرآباد کے سینئر اہلکار مرزا نصیر بیگ نے انہیں بریفنگ دی۔اس موقع پر ایم ڈی واسا نے کہا کہ محکمہ محدود وسائل کے باوجود شہریوں کو سیوریج اور نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ، اور اس ضمن میں سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں