ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سرگودھاکا بھلوال میں اچانک دورہ

ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سرگودھاکا بھلوال میں اچانک دورہ

ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سرگودھاکا بھلوال میں اچانک دورہ کام کریں کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو مجھ سے رابطہ کریں ،سیکرٹری یونین کونسل

بھلوال(نمائندہ دنیا)ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سرگودہابابرشہزاد رانجھا کا بھلوال میں اچانک سرپرائز وزٹ کیا۔تمام سیکرٹری یونین کونسل سے ملاقات سیکرٹری یونین کونسل قانون کے مطابق کام کریں کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو مجھ سے رابطہ کریں ۔ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سرگودہا بابر شہزاد رانجھا نے بھلوال کا سپرائز وزٹ کیا ان کی آمد کے موقع پر یونین کونسلز کے سیکرٹریز نے انکا بھرپوراندازمیں استقبال کیا ڈپٹی ڈائریکٹر بابر شہزاد رانجھا نے مختلف امور اور معاملات کو چیک کیا اس موقع پر انہوں نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تمام یونین کونسلز کے سیکرٹری صاحبان حکومتی احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے فرائض قانون کے مطابق سرانجام دیں تمام ملازمین روزانہ کی بنیاد پراپنی ان کمیرہ حاضری کو یقینی بنائیں اور آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی بھی ہدایت کی کتوں کو مارنے کیلئے زہرہ بھی بروقت مہیا کیا جا رہا کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گئی حکومت کی ہدایت پر خوصی عمل در آمد کریں کسی بھی غیر قانونی کام سے اجتناب کریں ۔معاملات میں درپیش مسائل پر مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں جس پر انکی بھرپوراندازمیں رہنما ئی کی جائیگی اور انکو ہر لحاظ سے مدد فراہم کی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں