ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا آئی آپریشن تھیٹر فعال

ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا آئی آپریشن تھیٹر فعال

ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا آئی آپریشن تھیٹر فعال اب یہ مشین دوبارہ آنکھوں کے پیچیدہ آپریشنز میں استعمال کی جا سکے گی،

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں آئی آپریشن تھیٹر کی جدید مائیکروسکوپ جو طویل عرصے سے خراب تھی، بالآخر مخیر حضرات کے تعاون سے مکمل طور پر فعال کر دی گئی۔ اس اہم پیش رفت کے بعد اب یہ مشین دوبارہ آنکھوں کے پیچیدہ آپریشنز میں استعمال کی جا سکے گی، جس سے مریضوں کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات میسر آئیں گی۔اس حوالے سے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر محمد سہیل خواجہ کی انتھک محنت اور کاوشیں قابلِ ستائش ہیں، جنہوں نے ہسپتال کے وسائل کو بہتر بنانے اور مریضوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے ۔ ان کی قیادت میں ہسپتال کی کارکردگی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے ۔بائیو میڈیکل انجینئر فرخ نیازی کی فنی مہارت اور محنت بھی اس عمل میں شامل رہی، جنہوں نے مشین کی مرمت اور بحالی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں