ہمیشہ فتح ان کی ہوتی ہے جو دنیا کی بجائے اپنے رب کو راضی رکھتے

ہمیشہ فتح ان کی ہوتی ہے جو دنیا کی بجائے اپنے رب کو راضی رکھتے

ہمیشہ فتح ان کی ہوتی ہے جو دنیا کی بجائے اپنے رب کو راضی رکھتے زندگی کو آپ نے کس طرح گزارنا ہے یہ آپ پر منحصر ،اظہار تکریم شہداء کانفرنس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ہمیشہ فتح ان کی ہوتی ہے جو دنیا کی بجائے اپنے رب کو راضی رکھتے ہیں زندگی بار بار نہیں ملتی اس زندگی کو آپ نے کس طرح گزارنا ہے یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ اسے شیر کی طرح گزاریں یا گیدڑ کی طرح جو شیر کی طرح زندگی گزار گیا وہ امر ہو گیا اور جو ڈر گیا وہ مر گیا۔ ان خیالات کا اظہار تکریم شہداء کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی مرکزی وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ اکبر کاظمی صدر پنجاب ایم ڈبلیو ایم فرزند شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی علامہ دانش علی نقوی رکن قومی اسمبلی ملک شفقت اعوان ملک محمود اعوان جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ڈاکٹر طاہر سمیت دیگر مقررین نے مرکزی امام بارگاہ بلاک 19 میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دنیاوی زندگی سے محبت کرنے والے شہادت کے خواہش مندوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔

 

ساری دنیا استعمار کو مسترد کر رہی ہے جن لوگوں نے جلدی میں مذاکرات چھوڑ کر واپس جانے کا فیصلہ کیا انہیں جلد دوبارہ آنا پڑے گا یہ بات طے ہے کہ فتح ہمیشہ ان کی ہوتی ہے جو اپنی زندگیوں کی پرواہ کیے بغیر اپنے رب کی خاطر انسانیت کی بقاء کے لیے سپر پاور سے بھی ٹکرانے سے دریغ نہیں کرتے دنیا نے دیکھ لیا کہ ایران 57 مسلم ممالک میں ایک واحد مسلم ملک ہے جس نے اسرائیل جیسے ناپاک ملک کے غرور کو خاک میں ملایا اور امریکہ جیسی سپر پاور کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا اس میں ایرانی قیادت نے سوچ لیا کہ ابھی نہیں تو کبھی نہیں اور جب ایران کی اعلی قیادت کو شہید کیا گیا تو دنیا نے سمجھ لیا کہ اب امریکہ اور اسرائیل کامیاب ہو گئے مگر یہ ان کی بھول تھی ایرانی قیادت نے جس طرح کا منصوبہ بنایا اﷲ تعالیٰ نے ان کی مدد کی اور علی کے شیروں نے حقیقی معنوں میں دنیا کو بتا دیا کہ جب دل میں خواہش شہادت کی ہو اور سامنے کربلا ہو تو دنیا کی کوئی طاقت علی کے ماننے والوں کو جھکا نہیں سکتی 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں