خصوصی کریک ڈاؤن 58دکانیں اورشورومز کو سیل کردیا گیا
خصوصی کریک ڈاؤن 58دکانیں اورشورومز کو سیل کردیا گیا بعدازاں ذمہ داروں کو بھاری جرمانے اور وارننگز دے کر آخری موقع دیدیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن سرگودھا کا تجاوزات کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن 58دکانیں اورشورومز کو سیل کردیا گیا بعدازاں جنہیں وارننگ دیکر بھاری جرمانہ کے بعد ڈی سیل کر دیا گیا بتایا جاتا ہے کہ سینئر انفورسمنٹ آفیسر علی عمران نے بھاری عملے کے ہمراہ فیصل بازار مسلم بازار شیر دل مارکیٹ اور ریلوے روڈ پر کاروائی کے دوران 58دوکانیں اور شورومز سیل کر دیئے ،بعدازاں ذمہ داروں کو بھاری جرمانے اور وارننگز دے کر آخری موقع دیدیاگیا۔ اورشورومز مالکان کو اپنی دکانوں کے باہر فٹ پاتھ بنانے پبلسٹی بورڈ ایک جیسے بنا کر لگانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔