شہر میں لاکھوں کے ڈاکے ، نقدی موبائل چھین لئے

شہر میں لاکھوں کے ڈاکے ، نقدی موبائل چھین لئے

شہر میں لاکھوں کے ڈاکے ، نقدی موبائل چھین لئے اشفاق حسین سے ڈاکوؤں نے ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے چھین لئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی جاری وارداتوں کے دوران چک شیخا کے قریب محمد ہارون سے تین نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل چھین کر لے گئے ،حویلی نتھوکہ کے اشفاق حسین سے دو ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے چھین لئے ،موضع گھگھیانی کے قریب قمر زمان سے بھی تین نامعلوم ڈاکوگن پوائنٹ پر تیس ہزار روپے چھین کر لے گئے ،جبکہ پھلروان کے محمد ثاقب،عزیز پارک کی حنا اسلم،سیٹلائٹ ٹاؤن کے شیرازحیدر،مالی کالونی کے اظہر اقبال،دو رکھ دھریمہ کے اسد نواز کے گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات،نقدی موبائلز و دیگر سامان،جلہ زیریں کے علی عباس اور صرافہ بازار کے محمد علی کی دوکانوں سے لاکھوں روپے مالیت کی چاندی و دیگر قیمتی اشیاء،46شمالی سے طاہر رضا اور اعجاز حسین،بلاک نمبر3سے طلحہ علی ،بہک میکن سے محمد رمضان کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں