اے ایس آئی سلیکٹ ہونیوالے دس پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب
خوشاب(نمائندہ دُنیا)پنجاب پولیس میں پی کیڈر امتحان میں کامیابی کے بعد بطور اے ایس آئی سلیکٹ ہونیوالے دس پولیس افسران کے اعزاز میں ڈی پی او آفس میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں ڈیء پہی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے نئے بھرتی ہونیوالے دس اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کو پولیس میں خوش آمدید کہتے ہوئے انک کانڈھوں پر رینک لگائے اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن خوشاب سعیداﷲ خان بھی شریک تھے ۔ انہوں نے نئے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو پولیس میں شمولیت پر مبارکباد دی توقع کا اظہار کیا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو ایمانداری، پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ نبھائیں گے ۔