حساس ایریا کے اطراف میں سرچ آپریشن، مشکوک افرادکی تلاشی

 حساس ایریا کے اطراف میں سرچ  آپریشن، مشکوک افرادکی تلاشی

خوشاب(نمائندہ دُنیا )ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہادایت کی روشنی میں موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں خوشاب پولیس نے گروٹ چوک میں حساس ایریا کے اطراف میں سرچ آپریشن کیا ۔

 اس دوران علاقہ کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکے لگا کر مشکوک افراد کی تلاشی لی گئی اور بذریعہ بائیو میٹرک ان کی شناخت کی گئی ۔ ڈی پی او خوشاب کا کہنا تھا کہ ضلع خوشاب بالخصوص حساس علاقوں میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عم،ناصر کی مذمو کاروائیوں کے تناظر میں سرچ آپریشن ناگزہر تھا ، انشاء اﷲ خوشاب پولیس عل؛اقہ میں پائیدار امن کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ممکنہ تخریبی کاروائیوں کے سد باب کیلئے اپنی بھر پور کاروائیاں جاری رکھے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں