آج پوری قوم پاکستان پیپلز پارٹی کی پشت پر کھڑی ،محمد علی ساول
خوشاب(نمائندہ دُنیا ) پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے صدر ملک محمد علی ساول اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ شاہد ہے کہ ہماری جماعت نے غریبوں، مزدوروں، محنت کشوں اور طلبہ کے لیے بے مثال خدمات انجام دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور بھٹو خاندان کے دیگر شہدا نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ایک ناقابلِ فراموش تاریخ رقم کی ان کی عظیم قربانیوکے اعتراف میں آج پوری قوم پاکستان پیپلز پارٹی کی پشت پر کھڑی ہے ،میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت نے اٹھارویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو اختیارات دیے ۔
ایٹم بم کے خالق ذوالفقار علی بھٹو کی بدولت آج پاکستان کی طرف کوئی بھی ملک میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان طاقت کا سرچشمہ ہیں، اور آج کی نوجوان قیادت بلاول بھٹو زرداری کی صورت میں ہمارے سامنے موجود ہے ۔ ہمیں مل کر ان کے ساتھ کام کرنا چاہیے اور ان کے شانہ بشانہ چلنا چاہیے ، کیونکہ آنے والا دور ان شا اﷲ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا دور ہوگا۔