ایل ایچ وی ٹریننگ اور رجسٹریشن کورس کے حوالے سے اہم فیصلے

  ایل ایچ وی ٹریننگ اور رجسٹریشن  کورس کے حوالے سے اہم فیصلے

میانوالی (نامہ نگار)سی ای او ہیلتھ میانوالی ڈاکٹر میاں کاشف علی کی زیرِ صدارت اجلاس میں 2 مئی 2026 سے شروع ہونے والی ایل ایچ وی (LHV) ٹریننگ اور رجسٹریشن کورس کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ۔میٹرک سائنس اور ایف ایس سی پاس طالبات کے لیے ایل ایچ وی کورس کیلئے آن لائن رجسٹریشن 30 اپریل 2026 تک کھلی رہے گی۔

ٹریننگ کے لیے ڈی ایچ ڈی سی میانوالی اور ٹی ایچ کیو ہسپتال عیسیٰ خیل کو مراکز مقرر کیا گیا ہے ۔ سی ای او ہیلتھ نے تمام فیلڈ اسٹاف کو ہدایت کی کہ وہ غیر رجسٹرڈ آبادی کی نشاندہی پر توجہ دیں اور طالبات کی زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن یقینی بنانے کے لیے آگاہی مہم تیز کریں۔ علاوہ ازیں، سی ای او ہیلتھ نے ہدایت کی کہ تحصیل عیسیٰ خیل میں امیدواروں کی سہولت اور رجسٹریشن بڑھانے کے لیے 4 خصوصی کاؤنٹرز بھی قائم کیے جائیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں