درجنوں ملازمین نان کوالفائیڈ شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر

درجنوں ملازمین نان کوالفائیڈ  شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر

سرگودھا(نعیم فیصل سے ) سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور میونسپل کارپوریشن میں نان کوالیفائیڈ سینیٹری انسپکٹرز و عملہ دستیاب وسائل کے ضیاع کا سبب اور کئی علاقوں میں صحت و صفائی کی صورتحال مکینوں کیلئے باعث تشویش بنتی جا رہی ہے ،جس پر غیر تربیت یافتہ عملے کی چھانٹی پر کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے ۔

ٍ شہر کی 22یونین کونسلوں میں بطور سپروائزر تعینات اکثر انسپکٹرزاور ان کے زیر نگرانی کام کرنیوالے درجنوں ملازمین نان کوالیفائیڈ ہیں ، ان میں سابقہ اور موجودہ ادوار کے دوران سیاسی بنیادوں پر بھرتی کئے جانیوالوں کیساتھ ساتھ گھوسٹ ملازمین کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔ جبکہ وہ صحت و صفائی کے حوالے سے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل نہیں، اور یہ ستم ظریفی شہریوں کے لئے وبال جان بنتی جا رہی ہے ،ایک طرف تو حکومت اربوں روپے کے فنڈز سے سیوریج کی مین لائنیں اور نالوں کی تعمیر کر رہی  ہے۔ دوسری جانب ان نالوں اور لائنوں سے منسلک ذیلی نظام مفلوج ہوتا جا رہا ہے اور اس کے تدارک کیلئے مذکورہ نان کوالیفائیڈ انسپکٹرز و عملے کی نہ تجربہ کاری نے حالات مزید گھمبیر بنا رکھے ہیں ،ان کی تعلیمی اسناد کی بھی آج تک چھان بین نہیں ہو ئی اور ان میں سے اکثر صرف خانہ پوری کیلئے حاضر ہوتے ہیں۔ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ،کارپوریشن حکام اور سیاسی نمائندوں کے مابین جاری کشمکش بھی منفی اثرات مرتب کر رہی ہے ، اوردستیاب وسائل کے ضیاع سے مالی مشکلات کا شکار اداروں کو اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں