زرعی ادویات غیر قانونی طور پر فروخت ،تمام سٹاک سیل

 زرعی ادویات غیر قانونی طور پر فروخت ،تمام سٹاک سیل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پیسٹی سائیڈ انسپکٹر محمد طیب نے ماتحت عملے کے ہمراہ 66شمالی میں چیکنگ کے دوران محمد قاسم کے سٹور پر چھاپہ مار کر مختلف کمپنیوں کی زرعی ادویات غیر قانونی طور پر فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر تمام سٹاک سیل کر دیا۔

اور قاسم کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے اندرون شہر بلاک نمبر16میں کاروائی کے دوران ایک ڈیری شاپ کو ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت پر سیل کر دیا۔ اسی طرح محمدی بازار میں ایک دوکان سے پچیس کلو چائنا نمک جس کی فروخت پر پابندی ہے برآمد کر لیا، جبکہ استغاثہ جات موصول ہونے پر پولیس نے ڈیری مالک عمران علی اور تاجر آصف خان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں