لاپتہ ہونے والی کم سن بچی کی لاش برآمد کر لی گئی

 لاپتہ ہونے والی کم سن بچی کی لاش برآمد کر لی گئی

لاپتہ ہونے والی کم سن بچی کی لاش برآمد کر لی گئی بچی کے جسم پر بظاہر کسی قسم کے تشدد کے واضح نشانات نہیں پائے گئے

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا)چک نمبر 9جنوبی کے علاقے میں لاپتہ ہونے والی کم سن بچی فائزہ علی کی لاش برآمد کر لی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق بچی کی لاش ملنے کے بعد اسے تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پوسٹ مارٹم سمیت ضروری کارروائی مکمل کر لی گئی۔ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کے جسم پر بظاہر کسی قسم کے تشدد کے واضح نشانات نہیں پائے گئے ، تاہم حتمی رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آ سکیں گے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور ہر ممکن زاویے کو مدنظر رکھا جا رہا ہے ۔ واقعے پر اہلِ علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی جبکہ لواحقین شدید غم میں مبتلا ہیں۔پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مکمل تحقیقات کے بعد ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں