زہریلے مچھروں کی یلغار نے شہریوں کو بے سکون کر دیا
زہریلے مچھروں کی یلغار نے شہریوں کو بے سکون کر دیا ہیلی کاپٹر نما مچھر شام ہوتے ہی مکینوں کو ڈسنے کے لیے گھروں میں داخل ہوتے
سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی زہریلے مچھروں کی یلغار نے شہریوں کو بے سکون کر دیا شام پڑتے ہی گلی محلوں اور شاہراہوں کی نکاسی آب کے غلاظت سے بھرے بڑے چھوٹے نالوں نالیوں میں قائم افزائش گاہوں میں دن بھر چھپے ہوئے ہیلی کاپٹر نما زہریلے مچھر شام ہوتے ہی مکینوں کو ڈسنے کے لیے گھروں میں داخل ہوتے ہیں اور رات بھر گھروں میں مقیم مکینوں کو کاٹ کاٹ کر اپنا زہر انسانوں میں منتقل کرتے ہیں زہریلے مچھروں کے کاٹ کھانے سے شہری بخار و دیگر وبائی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ کے باعث شہری انتہائی اذیت میں رات گزارتے ہیں اور نیند پوری نہ ہونے کے باعث شہری چڑچڑے پن اور ذہنی مریض بن کر رہ گئے ہیں سلانوالی کے سماجی حلقوں نے اے سی اور محکمہ ہیلتھ کے حکام سے شہر بھر کے گلی محلوں میں مچھروں کو تلف کرنے کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔