پنجاب کالجز میانوالی نے داخلوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا
پنجاب کالجز میانوالی نے داخلوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا طلبہ کے لیے پری فرسٹ ایئر کلاسز بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں
کندیاں (نمائندہ دنیا )پرنسپل پنجاب کالج میانوالی رانا محمد سلیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کالجز میانوالی نے تعلیمی سال 2026 کے لیے داخلوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے جہاں طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات اور بہترین مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں کالج میں مختلف پروگرامز میں داخلے جاری ہیں جن میں (دو سالہ سمسٹر سسٹم آئی سی ایس کے مساوی) ایف ایس سی پری میڈیکل، ایف ایس سی پری انجینئرنگ، آئی سی ایس، آئی کام اور ایف اے (آئی ٹی) شامل ہیں۔نئے آنے والے طلبہ کے لیے پری فرسٹ ایئر کلاسز بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ میٹرک کے پریکٹیکلز 2026 بھی فری کروائے جائیں گے تاکہ طلبہ کو بہتر تعلیمی بنیاد فراہم کی جا سکے ۔انہوں نے مذید بتایا کہ ہونہار طلبہ کے لیے ٹیوشن فیس میں %50 کی خصوصی رعایت بھی دی جائے گی جبکہ غریب اور مستحق طلبہ کے لیے مزید سہولیات بھی دی جا رہی ہیں