بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،تمام کاروبار ٹھپ
بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،تمام کاروبار ٹھپ رات کو سونامحال ،کئی علاقوں میں پانی کی قلت کا بھی سامنا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مختلف اضلاع کی طرح سرگودھامیں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت کے ساتھ شہریوں کو دوہری اذیت کا شکار بنا کر رکھ دیا ہے ، دن کے اوقات میں کاروبار ٹھپ جبکہ رات کو سونا تک محال ہو کرہ گیا ،بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث کئی علاقوں میں پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے جس پر شہریوں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ان کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ ہوا تو سرگودھا میں واپڈا کے تمام دفاتر کا گھیراؤ کریں گے ۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کی سانسیں بھی چھین لینا چاہتی ہے ، شہریوں نے وفاقی حکومت سے نوٹس لے کر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیاہے ۔