پی اے ایف بیس کے 15 کلومیٹر دائرے میں دفعہ 144 نافذ

پی اے ایف بیس کے 15 کلومیٹر دائرے میں دفعہ 144 نافذ

پی اے ایف بیس کے 15 کلومیٹر دائرے میں دفعہ 144 نافذ ہوائی فائرنگ، ڈرون اڑانے ، پتنگ بازی اور کبوتر اڑانے پر مکمل پابندی عائد

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی نے پی اے ایف بیس (ایم ایم عالم) کے اطراف 15 کلومیٹر کے دائرے میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔ جس کے تحت ہوائی فائرنگ، ڈرون اڑانے ، پتنگ بازی اور کبوتر اڑانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر میانوالی محمد اسد عباس مگسی کی جانب سے جاری کردہ خصوصی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پی اے ایف بیس میانوالی ایک اہم قومی اثاثہ ہے جہاں ہر وقت پروازوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے ۔ فلائٹ آپریشنز کے محفوظ اور بلاتعطل تسلسل کے لیے فضائی حدود کو ہر قسم کے خطرات سے پاک رکھنا ناگزیر ہے ۔حکم نامے کے مطابق، بیس کے قریبی علاقوں میں ڈرون یا کواڈ کاپٹر اڑانے اور ہوائی فائرنگ کے علاوہ لوگوں کی جانب سے گھروں میں کبوتر پالنا اور اڑانا طیاروں کی پرواز کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ۔ اس صورتحال کے پیش نظر ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت یہ فوری پابندی لگائی گئی ہے ۔یہ حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہے اور پی اے ایف بیس کے 15 کلومیٹر کے دائرے میں آئندہ 30 دن تک مؤثر رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں