ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) میانوالی کااراضی ریکارڈ سنٹر کا اچانک دورہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) میانوالی کااراضی ریکارڈ سنٹر کا اچانک دورہ

میانوالی (نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) میانوالی، محمد شاہد نے اراضی ریکارڈ سنٹر تحصیل میانوالی کا اچانک دورہ کیا۔

اس سرپرائز وزٹ کا بنیادی مقصد اراضی ریکارڈ سنٹر میں \\\'کھیوٹ موٹیشن کے مسائل کے حل کے حوالے سے جاری کام کی رفتار اور عملے کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔ اے ڈی سی آرنے سنٹر میں موجود ریکارڈ اور سائلین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو سختی سے ہدایت کی کھیوٹ موٹیشن کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔تاکہ عوام کو فوری اور شفاف ریلیف مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں