سیوریج لائنوں کی مو ثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے ،کمشنر سرگودھا
خوشاب(نمائندہ دُنیا )کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کے ہمراہ جوہرآباد میں جاری بیوٹیفکیشن پلان کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے جوہرآباد لائبریری چوک اور ٹمبر مارکیٹ کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی پی قاسم لالی نے کمشنر کو بیوٹیفکیشن منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔کمشنر نے جوہرآباد کے بازاروں میں ندی، نالوں، نکاسی آب اور صفائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا، خصوصا بارشوں کیدوران پانی کی بروقت نکاسی کے اقدامات پر زور دیا۔
کمشنر نے کہا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام وزیر اعلی پنجاب کا ایک اہم اور تاریخی اقدام ہے ، جس کے تحت اربوں روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں، لہذا عوام کو اس کے مکمل ثمرات ملنے چاہئیں۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سیوریج لائنوں، ڈرینوں اور نالوں کی درست منصوبہ بندی، لیولنگ اور مو ثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں مسائل پیدا نہ ہوں۔