ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ، ملک صداقت اعوان

ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیار  کرتا جا رہا ، ملک صداقت اعوان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) رہنماء پی پی پی ملک صداقت اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے لیے مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔

یہاں پر کوئی شیڈول نہیں ہے جب واپڈا والوں کا دل کرتا ہے بجلی بند کر دی جاتی ہے اور یہی صورتحال سوئی گیس کے محکمے نے اختیار کر رکھی ہے جس کے باعث لوگ ہر گزرتے دن کے ساتھ مشکلات کا شکار ہوتے جا رہے ہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ بجلی اور گیس کی فراہمی کا یا تو شیڈول جاری کرے یا پھر ان دونوں محکموں کو پابند کیا جائے کہ بغیر وجہ بتائے بجلی اور گیس بند نہ کی جائے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں