سسرالیوں نے خاتون کو بہیمانہ تشدد کانشانہ بنا ڈالا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سسرالیوں نے خاتون کو بہیمانہ تشدد کانشانہ بنا ڈالا، بتایا جاتا ہے کہ چک9ایم ایل میں شکیلہ بی بی کو گھریلو ناچاقی پر اس کے خاوند رمضان، سسر عبدالرحمان اور ساس مقصود بی بی نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانا۔۔۔
اس دوران خاتون کی بہن نازیہ نے بچانے کی کوشش کی تو ملزمان نے اسے بھی مارا پیٹا ، اہل محلہ نے مداخلت کر کے دونوں بہنوں کی جان بخشی کروائی ، اطلاع ملنے پر پولیس نے خاتون کے شوہر، سسر اور ساس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔