کریمنل گینگز کے اپریل میں 11 خطرناک گروہ گرفتار

کریمنل گینگز کے اپریل میں 11 خطرناک گروہ گرفتار

کریمنل گینگز کے اپریل میں 11 خطرناک گروہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 48 لاکھ 32 ہزار سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پولیس کا کریمنل گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن، ماہ اپریل میں 11 خطرناک گینگز کو گرفتارکر لیا گیا، ترجمان ضلعی پولیس خرم اقبال کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری \"کلین اپ آپریشن\" میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ ماہِ اپریل کے دوران پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنگین وارداتوں میں ملوث 11 خطرناک کریمنل گینگز کو گرفتارکر کے 24 ملزمان کو گرفتارکر لیا ان ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 48 لاکھ 32 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا ہے ، اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ سرگودھا پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہما وقت الرٹ ہے جرائم پیشہ عناصر خصوصا چوری ڈکی اور نقب زنی میں ملوث گینگز کے خلاف زیرو ٹالسٹ پالیسی اپنائی گئی ہے تاکہ متاثرہ شہریوں کی دادرسی کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں