طلبا کا پاک چین دوستی کے موضوع پر فن کا شاندار مظاہرہ

طلبا کا پاک چین دوستی کے موضوع پر فن کا شاندار مظاہرہ

طلبا کا پاک چین دوستی کے موضوع پر فن کا شاندار مظاہرہ پاکستان اور چین کی دوستی وقت کی آزمائش پر پوری اتری ،کمشنر سرگودھا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج سرگودھا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی یاد میں منعقدہ پینٹنگ مقابلے میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب کے دوران طلبہ و طالبات نے پاک چین دوستی کے موضوع پر اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔ کمشنر نے مقابلے میں شریک طلبہ کے تخلیقی کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں نہ صرف طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہیں بلکہ دو ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو بھی مضبوط بنانے کا ذریعہ بنتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی وقت کی آزمائش پر پوری اتری ہے اور نئی نسل کو اس مضبوط رشتے کی اہمیت سے آگاہ کرنا انتہائی ضروری ہے ۔ کمشنر نے کالج انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی۔آخر میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔ گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وویمن چاندنی چوک کی طالبہ علیشبہ ناصر نے ڈویژن بھر میں اول پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز ڈاکٹر ناھید ناز بھی کمشنر کے ہمراہ تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں