شہر اور گردونواح میں تیز آندھی،موسلادھار بارش ،موسم خوشگوار
شہر اور گردونواح میں تیز آندھی،موسلادھار بارش ،موسم خوشگوار مواصلاتی نظام متاثر ہونے سے متعدد فیڈرز ٹرپ ، بجلی کی بحالی کا عمل جاری رہا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر اور گردونواح میں تیز تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش کے باعث جہاں موسم خوش گوار وہاں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ،تفصیل کے مطابق سوموار کی شام ہر طرف گہرے بادل چھا گئے اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا، جس کے باعث کئی روز سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا اورجہاں موسم خوشگوار ہو گیا وہاں اکثر آبادیوں کی گلیوں اور سڑکوں پر بارشی پانی جمع ہو نے سے لوگوں کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑا، دوسری جانب مواصلاتی نظام متاثر ہونے سے متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے اور رات تک بجلی کی بحالی کا عمل جاری رہا، اور ایسے کاشتکار جن کی گندم کٹائی کے مراحل میں ہے کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا، زرعی رقبہ جات بھی زیر آب آ گئے ،زیادہ تر افراد نے کٹائی اورتھرشنگ کے بعد جمع ہونیوالی گندم کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔