انجمن تاجران اور پلاسٹک ایسوسی ایشن کے اشتراک آگاہی تقریب

انجمن تاجران اور پلاسٹک ایسوسی  ایشن کے اشتراک آگاہی تقریب

میانوالی (نامہ نگار)محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کی ہدایات پر ضلع میانوالی میں پلاسٹک آلودگی کے خاتمے اور ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ادارہ تحفظ ماحول میانوالی کی جانب سے انجمن تاجران اور پلاسٹک ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ماڈل بازار میانوالی میں ایک آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں محکمہ تحفظ ماحول کے سینئر انسپکٹر محمد عمران ، انجمن تاجران، پلاسٹک ایسوسی ایشن کے عہدیداران، تاجر برادری، سماجی شخصیات اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں