بڑے گرانفروشوں کو مکمل آ شیر باد چھوٹے دوکانداروں کو جرمانے

بڑے گرانفروشوں کو مکمل آ شیر باد چھوٹے دوکانداروں کو جرمانے

جو ریڑھی بان چھوٹے عملے سے تعاون نہیں کرتا ٹیم اسے بھاری جرمانے کر جاتی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ان کا نچلا عملہ غلط رہنمائی کرتا ، کمشنر نوٹس لیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلع میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا نچلا عملہ بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے لگا،جرمانوں اور نوازشات کی بھرمار کے علاوہ بڑے گرانفروشوں کو مکمل آشیر باد اور چھوٹے دوکانداروں کوبے دریغ جرمانوں نے کارکردگی مشکوک بنا دی،ریڑھی بانوں نے بتایا کہ شہر میں مجسٹریٹس کے ماتحت اہلکارپہلے تمام بازاروں کا چکر لگاتے ہیں اور جو ریڑھی بان اس سے تعاون نہیں کرتا کچھ دیر بعد ہی سرکاری ٹیم اسے بھاری جرمانے کر جاتی ہے ،اور یہی حال دیگر تحصیلوں کا بھی ہے ،بڑے مگرمچھوں کی بجائے چھوٹے دوکانداروں کو ہی جرمانے کئے جا رہے ہیں ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کوان کا نچلا عملہ غلط رہنمائی کرتا ہے ،ریڑھی بانوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں