دعوت اسلامی پاکستان کی روحانی رحمتوں کی تقریب

دعوت اسلامی پاکستان کی  روحانی رحمتوں کی تقریب

میانوالی (نامہ نگار)اسناد تقسیم طلبہ دعوت اسلامی ضلع میانوالی بمقام مرکز دعوت اسلامی فیضان مدینہ نزد تھل کینال نزد وانڈھی گھنڈ والی میانوالی کے زیر اہتمام دعوت اسلامی پاکستان کی ایک عظیم الشان اور روحانی رحمتوں کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں علم و حکمت کے درخشاں ستارے ، انٹرنیشنل اسکالر و استاد معظم، قابل صد احترام حضرت علامہ پروفیسر قاری محمد سلیم عطاری رکن مرکزی/انٹرنیشنل مجلس شوری ملتان والے مہمان خصوصی تھے ۔حکیم محمد ایوب قریشی نے خوبصورت اور پروقار تقریب منعقد کرنے اور دینی و سماجی اور اصلاحی خدمات سرانجام دینے پر تمام ذمے داران دعوت اسلامی بالخصوص پروفیسر قاری محمد سلیم عطاری۔ ڈوثیزنل کوآرڈینیزٹر قاری شان حسنین عطاری۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر حافظ محمد بشیر عطاری اور مقامی منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا اور مبارکباد دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں