اپنے پالتو کتوں کو باندھ کر رکھیں ،مساجد میں اعلان

اپنے پالتو کتوں کو باندھ کر  رکھیں ،مساجد میں اعلان

شاہ پور صدر (نامہ نگار) حکومت پنجاب کی ہدایت پر تحصیل شاہ پور میں کتا مار مہم جاری ہے ، شہری اپنے پالتو کتوں کو باندھ کر رکھیں ،کتا لڑجانے کی صورت میں فور ی طور پر بنیادی مراکز صحت اور تحصیل ہسپتال سے ویکسین لگوائیں، سیکرٹری صاحبان تحصیل بھر میں آگاہی مہم چلائیں مساجد میں اعلانات بھی کرائیں ۔

 یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری اجمل منیر نے سیکرٹری صاحبان یونین کونسل تحصیل شاہ پور کے ساتھ ایک میٹنگ میں کہی۔ میٹنگ میں سیکرٹری سکندر حیات ، مہر شریف ، رانا سبطین ، ملک حق نواز، روف گھمن ، حق نواز بدھوڑ ، محمد اقبال ، امان اللہ شاہ، رانا محمد نذر اور دیگر شریک ہوئے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے نمائندہ دنیا نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ تحصیل شاہ پور کی یونین کونسلوں میں اب تک سینکڑوں آوارہ کتے مارے جا چکے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں