یونیورسٹی آف سرگودھا میں پاک چین تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے فیلوشپ ایوارڈ تقریب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )یونیورسٹی آف سرگودھا میں پاک چین تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے فیلوشپ ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف چائنہ سٹڈیز کے زیر اہتمام انسٹیٹیوٹ فار اے کمیونٹی ود شیئرڈ فیوچر فیلو شپ ایوارڈ تقریب منعقد ہوئی،یہ تقریب چینی سفارتخانے ،پاکستان ریسرچ سینٹر فار اے کمیونٹی وِد شیئرڈ فیوچر اور کمیونیکیشن یونیورسٹی آف چائنہ کے تعاون سے منعقد کی گئی جس کے ذریعے پاکستان اور چین کے درمیان تعلیمی و تحقیقی روابط کے فروغ کو اجاگر کیا گیا۔فیلوشپ پروگرام میں یونیورسٹی کے 11 شعبہ جات کے سکالرز نے حصہ لیا اور اس دوران 100 سے زائد تحقیقی مقالات شائع کیے گئے ۔منتخب کیے گئے 77 شرکاء میں سے 45 نے پروگرام کی شرائط مکمل کرتے ہوئے اسناد حاصل کیں۔