سلانوالی: 18 سالہ لڑکی مبینہ طور پر اغوا، مقدمہ درج
سلانوالی (نمائندہ دنیا )سلانوالی میں 18 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
پولیس کے مطابق رانا ٹاؤن کی رہائشی خاتون نے بتایا کہ اس کی بیٹی عروج بی بی دودھ لینے گئی مگر واپس نہ آئی، اور اسے مبینہ طور پر علی نامی شخص اغوا کر کے لے گیا۔پولیس نے دفعہ 363تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔