جوہرآباد میں فائرنگ، شہری شدید زخمی
خوشاب (نمائندہ دنیا)جوہرآباد کے نواحی علاقہ سرفرار کالونی میں دو بھائیوں ایوب شاہ اور یعقوب شاہ نے فائرنگ کر کے اپنے مخالف محمد عارف اعوان کو شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔
مضروب کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ صدر پولیس جوہرآباد نے ملزمان کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے ۔