خوشاب روڈ پر چنگ چی رکشہ الٹ گیا، ڈرائیور زخمی
خوشاب (نمائندہ دنیا)خوشاب روڈ پر ضلع کونسل کمپلیکس کے قریب چنگ چی رکشہ سڑک کنارے سفیدے کے درختوں کی جھکی ہوئی ٹہنیوں سے ٹکرا کر الٹ گیا۔
جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور عابد شاہ زخمی ہو گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد منتقل کر دیا۔