پٹرولیم مصنوعات پر بھاری ٹیکس عوام دشمن اقدام ہے : ملک حسن اسلم اعوان

پٹرولیم مصنوعات پر بھاری ٹیکس عوام  دشمن اقدام ہے : ملک حسن اسلم اعوان

خوشاب (نمائندہ دنیا) ملک حسن اسلم اعوان نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے اپنی معاشی پالیسیوں کی ناکامی کے بعد ریونیو اکٹھا کرنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو آسمان پر پہنچا کر عوام کی زندگیاں دشوار بنا دی ہیں۔

میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں براہِ راست تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتی ہیں، جس کے باعث حکومت کے حالیہ فیصلے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے ہی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا بڑا حصہ ٹیکسوں کی صورت میں وصول کر رہی ہے جبکہ اصل قیمت اس سے کہیں کم ہے ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت فی لٹر پٹرول پر 198 روپے سے زائد ٹیکس وصول کر رہی ہے ۔جبکہ 29 روپے فی لٹر پریمیم بھی شامل کیا گیا ہے ۔ اسی طرح ڈیزل پر بھی مختلف مدات میں بھاری ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں